حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کا ایک اعلٰی سطحی وفد، حجت الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری کے گھر ملاقات کی غرض سے تشریف لایا، ملاقات کے دوران وفد نے مولانا مسرور عباس انصاری اور ان کے والد مرحوم حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد عباس انصاری کی وحدت اسلامی کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی کاوشوں کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
اس وفد نے مولانا مسرور عباس انصاری سے اتحاد اسلامی کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوۓ انہیں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے اغراض و مقاصد بھی آگاہ کیا اور آپ سے اس حوالے سے ہمکاری کی اپیل کی۔
وفد کی سربراہی مفتی مدثر احمد قادری اشرفی اور مولانا مشتاق محی الدین حقنواز کررہے تھے۔ کونسل نے گزشتہ برس سے مختلف مسالک سے وابستہ سرکردہ شخصیات سے "رحماء بینھم مشن" کے تحت ہفت وار نشستوں کا اہتمام جاری رکھا ہے جن کا بنیادی مقصد تمام مسالک کے درمیان اتحاد اسلامی کو پروان چڑھانا ہے۔
ملاقات کے دوران مولانا مسرور عباس انصاری نے اتحاد اسلامی کی اہمیت و ضرورت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح آج کے دور میں بھی اتحاد المسلمین اور وحدت اسلامی کی تمام کاوشوں کا تعاون پیش کرتے رہینگے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں انتشاری عناصر سوشل میڈیا کا استعمال کرکے فتنہ برپا کر نے میں جان توڑ کوشش میں مصروف عمل ہیں۔
مولانا نے کہا کہ اتحاد اسلامی کے مشن میں ہم ایک ہی ہیں الگ الگ نہیں ہیں۔ ہمیں موجودہ تقاضوں کو پیش نظر رکھ کر اتحاد اسلامی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
مولانا مسرور عباس انصاری نے انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کو تعاون دینے کی یقین دہانی کی ہے۔ ادھر آئی ایم یو سی کا مذکورہ وفد نے امام بارگاہ آیت اللہ یوسف بمنہ جاکر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسویؒ کی پانچویں برسی کے حوالے سے منعقدہ مجلس ترحیم میں شرکت کی ہے۔
وفد نے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسویؒ کی دینی خدمات کو سراہتے ہوۓ انکے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی موسوی صاحب حفظ اللہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
![انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے وفد کا مولانا مسرور عباس انصاری سے اہم ملاقات انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے وفد کا مولانا مسرور عباس انصاری سے اہم ملاقات](https://media.hawzahnews.com/d/2023/01/30/4/1698229.jpg?ts=1675082413000)
حوزہ/ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے وفد سے مولانا مسرور عباس انصاری نے اہم ملاقات میں اتحاد اسلامی کے حوالے سے گفتگو کی اور اس سلسلے میں مولانا کی کارکردگی کو سراہا۔
-
معراج النبی (ص) کے حوالے سے انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی اہم نشست، مختلف ملی و دینی مسائل پر تبادلہ خیال
حوزہ/ مقررین نے کہا کہ وحدت امت میں ہی ملت کی کامیابی و کامرانی کا راز مضمر ہے۔ یہ مناسبت بہترین موقع ہے کہ ملت کے اتحاد و اتفاق کے لئے اقدام کئے جائیں۔…
-
انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی عظیم الشان ‘قرآن محور وحدت اسلامی’ کانفرنس، مختلف مکاتب فکر کی شرکت
حوزہ/ مقررین نے کہا کہ قرآن کریم سے تمسک کے نتیجے میں مسلمانان عالم کے تمام تر مسائل کا حل یقینی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ عہد کریں کہ متحد ہوکر…
-
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام
حوزہ/ ہمیں امام محمد باقر علیہ السلام کی سیرت سے سبق لینا چاہئیے کہ ہم اللہ کی عبادت کریں ، قرآن کی تلاوت کریں، ہمارے زبان پر ذکر خدا رہے، ہمارے اعضاء…
-
مجمع طلاب شگر مقیم قم کے زیر اہتمام "رسالت اللہ کانفرنس“ کا انعقاد:
عصر حاضر میں مختلف اسلامی شعبوں میں ماہرین کی اشد ضرورت ہے، حجۃ الاسلام سید عباس موسوی
حوزہ/ مجمع طلاب شگر مقیم قم کے تحت، ضلع شگر میں تبلیغی خدمات انجام دینے والے مبلغین کے اعزاز میں ایک تجلیلی پروگرام بعنوان رسالت اللّٰہ منعقد ہوا، جس میں…
-
علماء کرام وحدت و ہمدلی کا مظاہرہ کریں، مفتی شریف الحق بخاری
حوزہ/ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے چیئرمین: علماء کرام کو ہر حال میں مساوات اور امن و آشتی کا پیغام عام کرنا ہوگا اور شدت پسندی و باہمی منافرت سے علیحدگی…
-
محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی ؒ کا قم میں طلاب سے آخری خطاب
حوزہ/ مفسر قرآن ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے آپ کا اہم خطاب قم المقدسہ میں جو انقلاب اسلامی ایران کی دسویں…
-
کاوہ پورہ سمبل حجۃ الاسلام مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کی برسی کے سلسلے میں میں مجلس ترحیم کا انعقاد
حوزہ/ کاوہ پورہ سمبل حجۃ الاسلام مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کی برسی کے سلسلے میں میں مجلس ترحیم کا انعقاد کی گیا جس میں مرحوم کے عقیدت مندوں کی ایک…
-
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں سائیکل ریلی کا انعقاد
حوزہ/ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے، فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے ۔
-
سرینگر؛ اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام جامع مسجد چھتہ بل میں عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد:
کربلا حادثہ نہیں، ہدایت کا سرچشمہ ہے، مولانا مسرور عباس انصاری
حوزہ/ تقریب میں صدارت کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری نے انجام دئے اپنے صدارتی خطبے میں مولانا مسرور عباس انصاری نے امام عالی مقام…
-
مولانا ابن حسن املوی کا مولانا مسرور عباس انصاری کی خدمت میں اظہارِ تعزیت و ادائے تہنیت
حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کے سفیر کے ثقافتی مشیر اور رہبر انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین آقای سید علی زادہ موسوی نے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا…
-
حکومت حملہ آوروں کے نیٹ ورک کو بےنقاب کرنے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں فوری کردار ادا کریں، علامہ تصور جوادی
حوزه/علامہ تصور جوادی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ کی نگران حکومت حملہ آوروں کے نیٹ ورک کو بےنقاب کرنے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں…
-
دہشت گرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، علامہ جہانزیب جعفری
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنما نے پشاور پولیس لائنز کے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں لہٰذا ان…
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا جاتا تو آج پشاور میں اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، علامہ علی اکبر کاظمی
حوزه/علامہ علی اکبر کاظمی نے پشاور خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا جاتا تو آج پشاور میں اتنا بڑا…
-
قوم عظیم مدبر سے محروم ہو گئی، مولوی عباس انصاری کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا: مولانا وسیم رضا کشمیری
حوزہ/ قوم ایک شفیق انسان، ایک معتدل اہلِ علم، وحدتِ امت کے داعی، ایک باتجربہ سیاستدان اور خدمت گزار شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
-
مولانا محمد عباس انصاری کی رحلت پر انجمن ناصران امام مہدی ع چھولاں اوڑی کشمیر کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ وادی کشمیر کے معروف دینی و سیاسی رہنما حجتہ الاسلام جناب مولانا محمد عباس انصاری قبلہ کے انتقال پر انجمن ناصران امام مہدی ع چھولان اوڑی کشمیر نے…
-
بانی اتحاد المسلمین مرحوم و مغفور مولانا محمد عباس انصاری کے چہلم کے سلسلے میں مجلس ترحیم کا انعقاد
مرحوم مولانا محمد عباس انصاری ایک عہد ساز شخصیت، مقررین
حوزہ/ مقررین نے مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کو ایک عہد ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم اپنی ذاتی زندگی میں کئی نشیب و فراز سے گزرے ،مشکل اور کھٹن…
-
فدک واقعیت یا افسانہ؟
حوزہ/ فدک حضرت زہرا (س ) کا حق تھا یہ کوئی ہوائی فائرنگ نہیں نہ کوئی من گڑھت داستان کہ جس کی بنیاد خیالات پر مبنی ہو اور اسے افسانہ کا نام دے دیا جائے…
-
علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی خارجہ پالیسی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی طرف سے پاکستان سے آئے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ…
-
قائد اتحاد حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مولانا محمد عباس انصاری کے چہارم میں دسیوں ہزار شیعہ و سنی عقیدت مندوں کی شرکت
حوزہ/ ملک وبیرون ممالک کے معروف سیاسی ،سماجی مذہبی شخصیات نے کیا خراج عقیدت پیش،مرحوم کو تاریخ ساز شخصیت قرار دیا۔ ایران کے ثقافتی مشیراور رہبر انقلاب…
آپ کا تبصرہ